آسٹریادہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 مرد اور دو عورتیں ہلاک

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 مرد اور دو عورتیں ہلاک ،،،گولیاں لگنے سے17افراد زخمی ہوئے ،،7زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،،،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوا ہے
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں میں دہشتگرد حملہ , متعددافراد زخمی،،کئی زخمیوں کی حالت سنگین ،جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک واقعہ ایک یہودی عبادت گاہ کے قریب پیش آیا ،پولیس کے مطابق،، رائفلوں سے لیس متعدد مسلح افراد نے چھ مقامات پر حملہ کیا۔
آسٹریاکےچانسلرنے ویانا حملے کو گھناؤنی دہشت گردی قرار دیا ،وزارتِ داخلہ کے مطابق پولیس کو کم از کم ایک حملہ آور کی تلاش ہے جو اب بھی مفرور ہے۔حملےکےبعدویانا میں فوج تعینات کردی گئی ،شہریوں کو عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
یورپی یونین، ترکی، فرانس ،جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے ویانا حملوں کی مذمت ،دہشت گردی کے خلاف آسٹریا کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں