آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نئے سفیرنونگ رونگ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نئے سفیرنونگ رونگ کی ملاقات میں اہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک چین تعلقات کو مستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔۔۔چینی سفیرنے خطے سے تنازعات کے خاتمے کےلیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی مثالی تعلقات کو مزیدمضبوط ومستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے خطے میں تناؤ کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاکستانی کردار کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں