آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور کور کی لاجسٹک انسٹالیشن کا دورہ کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور کور کی لاجسٹک انسٹالیشن کا دورہ کیا، آرمی چیف نے کہا مؤثر اور آسان لاجسٹک سے آپریشنل تیاریوں کی صلاحیت بڑھتی ہے،بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا مؤثر جواب دیا جاسکتا ہے
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بہتر لاجسٹکس سے دشمن کی کسی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جاسکتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے لاہور کے دورے کے دوران چیف آف لاجسٹکس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباسی بھی ہمراہ تھے جبکہ کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامرعباسی، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان بھی موجود تھے۔دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ موثرلاجسٹکس سے آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوتاہے، بہترلاجسٹکس سے دشمن کی ہرمہم جوئی کاموثرجواب دیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں