امریکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن سے قبل ریکارڈ ووٹنگ

امریکا کے صدارتی انتخابات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن سے قبل ریکارڈ ارلی ووٹنگ ہوئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2016 کے کُل ٹرن آؤٹ کے 65 فیصد سے زائد ووٹرز نے الیکشن سے 3 دن پہلے تک ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل اب تک 91.6 ملین سے زائد امریکی اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔سروے کے مطابق 2020 کے انتخابات سے قبل ڈالے جانے والے ووٹ ملک بھرکے رجسٹرڈ ووٹرز کا تقریبا 43 فیصد ہیں۔
دوسری جانب 16 امریکی ریاستوں کے آدھے سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز نے 3 نومبر سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں