امریکی صدارتی انتخابات کےنتائج میں تاخیر کے بعد کئی شہروں میں مظاہرے

امریکی صدارتی انتخابات کےنتائج میں تاخیر کے بعد کئی شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے،جھڑپوں اورلوٹ مارکےواقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ پولیس نے مختلف علاقوں سے سیکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا۔
امریکہ میں صدارتی انتخاب کے بعد مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے،اوریگن شہر میں ٹرمپ مخالف مظاہرہ پر تشدد ہو گیا
پولیس بیچ بچاو کر اتی رہی،،جھڑپوں اور لوٹ مار کے واقعات بھی رپورٹ ہوئےجس کےبعد نیشنل گارڈز کو دوبارہ فعال کردیا گیا
منیاپولس میں پولیس نے دو سو کے قریب مظاہرین کو حراست میں لے لیا ،نیو یارک، فلیڈیلفیا اور شکاگو میں بھی مظاہرے ہوئے، وائٹ ہاؤس کے باہر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے حامیوں نے مجمع لگا لیا ،، جوبائیڈن کے حامیوں نے “ٹرمپ، مائیک پینس وائٹ ہاؤس خالی کرو”
کے نعرے لگائےکچھ لوگوں نے ڈرم بجا کر احتجاج کیاتو کچھ مقامی آرٹسٹس نے گانے گا کر اور مختلف ساز بجا کر الیکشن کی فضا میں موسیقی کا تڑکا لگاتا رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں