امریکی انتخابات کا پیچدہ نظام،حق نیوز آپ کو سمجھائے گا آسان الفاظ میں

امریکہ میں صدر کا انتخاب عوامی ووٹوں کی گنتی کی بجائے ایک الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ہر ریاست میں ووٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر جیتنے والے امیدوار کو مخصوص تعداد میں نمائندے یا الیکٹر مختص کیے جاتے ہیں ،،جو الیکٹورل کالج تشکیل دیتے ہیں
امریکا کے صدارتی انتخابات میں الیکٹورل کالج کی اہمیت،،اگرچہ عوامی ووٹوں کی تعداد بہت اہمیت رکھتی ہے ،مگر صدر کا انتخاب الیکٹورل کالج کے نظام کے تحت کیا جاتا ہے،ہر ریاست میں ووٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر جیتنے والے امیدوار کو مخصوص ،تعداد میں نمائندے یا الیکٹر مختص کے جاتے ہیں جو الیکٹورل کالج تشکیل دیتے ہیں،زیادہ آبادی والی ریاستوں کے پاس زیادہ الیکٹر ہوتے ہیں،اورکم آبادی والی ریاستوں کے کم نمائندے ہوتے ہیں،صدر کا انتخاب جیتنے کے لیے امیدوار کو الیکٹورل کالج کی نمائندوں کی اکثریت یعنی کم از کم 270 الیکٹر جیتنا لازمی ہے
انتخاب کے ایک ماہ بعد یہ الیکٹر اپنا ووٹ ڈالتے ہیں،نیا صدر جنوری میں صدر کی حلف برداری کی تقریب کے بعد اپنا عہدہ سنبھالتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں