امریکا پرکون راج کرے گا؟،،صدارت کس کے ہاتھ لگے گی ؟؟ جوبائیڈن صدارت کی کرسی سے 6 الیکٹورل ووٹ کی دوری پر

صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 264ہوگئی،،جبکہ،،ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں،، نواڈا میں 75 فیصد گنتی مکمل ہوگئی، جس میں جوبائیڈن کو برتری حاصل ہے،،بائیڈن کے جیتنے پر مطلوبہ الیکٹورل ووٹوں کی تعداد مکمل ہوجائےگی
امریکی صدارتی انتخاب، ووٹوں کی گنتی جاری،جوبائیڈن وائٹ ہاؤس سے چند قدم کی دوری پر ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست واضح ہونے لگی
جو بائیڈن نےمشی گن ، وسکونسن اور نیویارک میں بھی میدان مار لیا،جوبائیڈن کو وائٹ ہاؤس کا اگلا مکین بننے کا یقین ہو گیا ہے
ادھر، ٹرمپ نے ایک بار پھر دھاندلی کا شور مچادیا،پینسلوینیا کے گورنر نے ٹرمپ کی جانب سے ووٹنگ رکوانے کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا
امریکی سائبر چیف نے بھی ٹرمپ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہ دیا، کہ انتخابات میں بیرونی مداخلت کے کوئی شواہد نہیں ملے،ٹرمپ کی جانب سے جارجیا میں ووٹوں کی گنتی ،رکوانے کے لیے مقدمہ دائر کردیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں