اللہ تعالیٰ نے نبی مہربان ﷺکی سیرت کے خاکے کو بہترین بنایا ، سربراہ منہاج القرآن علامہ طاہر القادری

سربراہ منہاج القرآن علامہ طاہر القادری کہتے ہیں ،اللہ تعالیٰ نے نبی مہربان ﷺکی سیرت کے خاکے کو بہترین بنایا ، نبی کریم ﷺ کے امتی ہونے پر ہمیں اپنے رب کا شکر ادا کرنا چاہیے
منہاج القرآن کے زیر اہتمام لاہور میں مینار پاکستان میں 37 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ،
شرکاء نے ایک منٹ کھڑے ہو کر فرانس کے گستاخانہ اقدام کیخلاف احتجاج کیا گیا،،،ڈاکٹرطاہرالقادری نے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا،آقائے دوجہاں ﷺ سراپا نرمی ہیں،،،اللہ تعالیٰ نے نبی مہربان ﷺکی سیرت کے خاکے کو بہترین بنایا ،میلاد کانفرنس میں ملک کے معروف نعت خواں حضرات نے نبی کریم ص کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا ،کانفرنس کے اختتام پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا کرائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں