علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کو غدار قرار دیدیا

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے، جو فوج اور اداروں کا دشمن ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے اور جو لوگ ایسے عناصر کے جھنڈے اٹھا کر پھریں وہ بھی غدار ہیں۔۔
وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی گلگت میں جلسے سے خطاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے حامیوں اور کارکنوں کو بھی غدار کہہ ڈالا، بولے، جب تک انہیں گندے انڈے نہیں پڑتے یہ کچھ نہیں کرتے، آصف زرداری اور نواز شریف عوام کا پیسہ لوٹ کر کھرب پتی بن گئے
ضلع سکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آپ کے بچوں کا مال لوٹنے والے آپ کے درمیان آتے کیسے ہیں؟ جب تک انہیں گندے انڈے نہیں مارو گے یہ آپ کےلیے کچھ نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری قوم کا پیسا لوٹ کر کھرب پتی بنے، نواز شریف پیسے بھی لوٹ کر لے گئے اور فوج کے خلاف بھی بول رہے ہیں جو ان کے جھنڈے لے کر پھر رہا ہے وہ بھی غدار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو ہماری قربانیوں کو بھارت کی دوستی میں رائیگاں کرے گا اسے بھارت بھیجیں گے، جو ہماری افواج اور اداروں کا دشمن ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بارے میں کتابوں میں مسٹر ٹین پرسنٹ لکھا ہوا ہے، وہ ایک ڈاکو ہے، اُن کا ایک سنیما تھا، آپ کے ووٹوں سے وہ کھرب پتی بن گیا۔وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ نواز شریف کی بھی لاہور میں چھوٹی سی دکان تھی لوہار کی لیکن آپ کے ووٹ سے آج وہ امیر ترین آدمی بن گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں