ایک اور ن لیگی رکن اسمبلی کی بغاوت،وزیر اعلیٰ سے ملاقات،اعتماد کا اظہار کیا

ایک اور لیگی باغی رکن اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا ، اداروں کے خلاف متنازع بیانات کی شدید مذمت کی
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کی ملاقات،ملاقات میں اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا ، اداروں کے خلاف متنازع بیانات کی شدید مذمت کی ،،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ، اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے،، اپوزیشن رہنماؤں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں غیر فطری اپوزیشن اتحاد کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا ، قومی مفادات کونقصان پہنچانے والے عقل سے عاری ہیں، اپوزیشن رہنماؤں کوکوئی سمجھ بوجھ نہیں ،،،
اپوزیشن اتحادکے پاؤں اکھڑگئے،اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں،،،اقتدار کی ہوس میں اداروں کیخلاف باتیں کرنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں
ملاقات میں اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کر ائی ۔
یاد رہے، اظہر عباس کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔اظہر عباس 2018 کے انتخابات میں مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 269 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں