اہم ملک کی بڑی فوج پاکستان پہنچ گئی

روس کی اسپیشل فورسز کا دستہ مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشترکہ مشقیں دروزبہ 5 دو ہفتے جاری رہیں گی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق روس کی اسپیشل فورسز کا دستہ مشترکہ مشقوں میں شرکت کیلئےپاکستان پہنچ گیا،مشترکہ مشقیں دروزبہ 5 دو ہفتے جاری رہیں گی،مشقیں انسداد دہشتگردی کے شعبے میں دونوں افواج کے تجربات کے تبادلہ پر مشتمل ہونگی،سکائی ڈائیونگ،یرغمالیوں کو بازیاب کروانے کے آپریشنز مشقوں میں اجاگر کئے جائیں گے، خیال رہے کہ دوزبا کے نام سے پہلی مشترکہ جنگی مشقیں 2016 میں پاکستان میں ہوئی تھیں۔ 2018 میں پاکستان نے چوتھی مشقوں کی میزبانی کی تھی۔ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017 اور 2019 میں روس میں ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں