افغانستان میں بڑا حملہ،کئی افراد جان سے گئے

کابل یونیورسٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے20افرادہلاک ہو گئے ،، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے ۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل یونیورسٹی میں پیر کی صبح فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،،، جس کے بعد یونیورسٹی کمپاؤنڈ میں موجود طلبہ کی بڑی تعداد نے اس علاقے کو خالی کردیا۔ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں اس وقت آئیں جب یونیورسٹی میں افغان اور ایرانی حکام ایک کتب میلے کا افتتاح کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں